بلوچستان کسٹم نے گاڑیوں سمیت 40 کروڑ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان کے عملے نے 40کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ، غیر ملکی سگریٹ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس فیض احمدکی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان محمد جاوید کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر فہد بشیر کی سربراہی میں انسپکٹر حامد حبیب نے دیگر عملے کے ہمراہ غیر ملکی سگریٹ،موبائل فون اور تین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت متفرق سامان قبضے میں لے لیا، جن کی مالیت 40کروڑ روپے بنتی ہے، کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود صوبے کے نامساعد حالات کے باوجود سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھر پور کارروائیاں کر رہا ہے تاکہ صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں