وزیراعظم کی دعوت پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید اسلام آباد آئیں گے
اسلام آباد(انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید اسلام آباد تشریف لائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے۔مہمان صدر کو اسٹیٹ گیسٹ کا اعزازی پروٹوکول دیا جائے گا۔صدر شیخ محمد بن زید کو نور خان ایئربیس پر توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر کو وزیراعظم ہاو¿س آمد پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔برادر عرب ملک کے صدر کی اسلام آباد آمد پر پیر کو دارالحکومت میں مقامی تعطیل ہوگی۔
Load/Hide Comments


