افغان صوبہ ہرات میں خواتین کیلئے کاروباری مارکیٹ کھل گئی

ہرات (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں خواتین کے لیے انکی مصنوعات کی فروخت کی غرض سے ایک تجارتی بازار کھول دیا گیا ہے۔مغربی زون میں خواتین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ڈپٹی ڈائریکٹر بہناز سلجوقی نے بتایا کہ ہرات صوبے کے دارالحکومت ہرات میں گزشتہ ہفتے ایک تجارتی مارکیٹ کھولی گئی اور اس نے 46 دکانوں میں 46 خواتین کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔سلجوقی نے مزید کہا کہ مصنوعات میں گھریلو پیسٹری، اچار، فروٹ جیم اور دستکاری شامل ہیں۔سلجوقی نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں صوبہ ہرات میں خواتین کے لیے کھولی جانے والی یہ دوسری مارکیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے بازار کھولنے سے انہیں ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی ترغیب ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں