کشمیر ,ایک ہی خاندان کے چار افراد کی پراسرار موت

جموں(صباح نیوز)جموں و کشمیرمیں ضلع رام بن کے علاقے بےہولتے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح بےہولتے میں ایک خاندان کے چار افراد اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔افسر کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم ابتدائی رپورٹس میں موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی ہے،علاوہ ازیں ضلع بڈگام کے علاقے میں ہمہامہ میں بھارتی پیراملٹری شاستر سیما بل(ایس ایس بی) کی ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جان بحق ہو گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پیراملٹری کی گاڑی کی ٹکرسے 55سالہ نذیر احمد بٹ شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاںوہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں