مولانا ہدایت الرحمن چار ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے گوادر منتقل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو چار ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے گوادر منتقل کردیاگیا انسداددہشت گردی کوئٹہ کی عدالت نے مولانا ہدایت الرحمن کو چار ساتھیوں سمیت چھ روزہ سفری ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے کیا تھا سفری ریمانڈ کے آخری روز حق دو تحریک کے سربراہ کو ساتھیوں سمیت گوادر منتقل کردیا گیامولانا ہدایت الرحمن کو ساتھیوں سمیت گوادر کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


