کسٹم اپنی پالیسی سازی اور سرگرمیوں کے حوالے سے تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے، آصف ترین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کامیاب ورلڈ کسٹم ڈے (WCO) کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے تاجر کمیونٹی اور کسٹم کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہو گا اور ملکی ریونیو بڑھنے کا سبب بنے گا۔ یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCCI)کے پیٹرن ان چیف محمد آصف ترین نے کسٹم کوئٹہ کلیکٹریٹ دورے کے موقع پر افسران سے ملاقات کے موقع پر کہی کہ ملکی معیشت اور ریونیو کلیکشن میں سب اہم کردار کسٹم کا ہے کسٹم اور تاجر کے درمیان زندگی اور روح کے مانند ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ تاجر کمیونٹی، چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران اور کسٹم حکام کے درمیان بہتر تعلقات کے ساتھ ساتھ اعتماد کی فضاء برقرار ہو لیکن یہ تب ہی ممکن ہے کسٹم کی جانب سے پالیسی سازی اور سرگرمیوں کے حوالے سے تمام تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے لیا جائے تاکہ ہم سب مل کر اتفاق و اتحاد کیساتھ اپنے ملک کی ترقی بالخصوص ملکی معیشت اور ریونیو کے حصول کے لئے جدوجہد کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ تب ہی ممکن ہو کہ دونوں اطراف سے روابط اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہو تب ہی مس کمیونیکیشن خاتمہ ہو سکیں گا اور اعتماد کی فضاء مزید مضبوط اور بہتر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں