اقوام متحدہ کی پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کی شدیدمذمت

نیویارک(انتخاب نیوز) اقوام متحدہ نے پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسجدپر حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بریفنگ کے دوران مذمتی بیان پڑھ کر سنایا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر اس طرح کا حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔مذہب، عقیدے کی آزادی اور پرامن عبادت گزاری بنیادی انسانی حق ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ تخریب کاری ، پرتشدد واقعات اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت، عوام کے ساتھ ہے۔سیکرٹری جنرل نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں