کوئٹہ، کیچی بیگ میں چور بینک کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے، پولیس پکڑنے میں ناکام
کوئٹہ (کرائم رپورٹر) کوئٹہ میں چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ سے عوام پریشان۔ گزشتہ روز کلی باریزئی کیچی بیگ سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد حسن لہڑی سریاب مل پر واقعہ حبیب بینک کے سامنے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر گئے واپس آئے تو نامعلوم چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔ موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ کیچی بیگ تھانے میں درج کردی گئی ہے جبکہ کلی باریزئی کچی بیگ میں شریف الدین کے گھر سے چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔ باریزئی ہی میں واقعہ ٹیلر ماسٹر کی دکان میں نقاب پوش افراد نے 3 عدد مشین اور یو پی ایس سسٹم اور بیٹری لے گئے جس کی رپورٹس تھانہ کیچی بیگ میں درج کرادی گئی ہے۔ دریں اثناء عوامی حلقوں نے بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر آئی جی پولیس ودیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


