امریکا میں سیاہ فام افراد کو دیگر کے مقابلے ٹیکس آڈٹ کا زیادہ سامنا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں سیاہ فاموں کو دیگر افرادکے مقابلے میں ٹیکس آڈٹ کازیادہ سامنا ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق آئی آر ایس کی جانب سے لوگوں کو ٹیکس آڈٹ کے لیے چننے کا نظام متعصبانہ ہے، امریکا میں سیاہ فاموں کا ٹیکس آڈٹ کرنے کی شرح 43 فیصد ہے۔ سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ معاملے میں سیاہ فاموں کے محض 21 فیصدکیسز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں