امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا دورہ اسرائیل کی مکمل تائید کا عکاس ہے،حماس

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کا حالیہ دورہ اسرائیل ریاست کی مکمل حمایت اور شراکت داری کا واضح اعلان ہے۔اپنے ایک بیان میں القانوع نے کہا کہ بلنکن کے دورے سے فاشسٹ اور انتہا پسند اسرائیلی کابینہ کو فلسطینیوں کے خلاف اپنے جارحانہ ایجنڈے کو نافذ کرنے کی ترغیب ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف اسرائیلی کابینہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت سے خبردار کرتے ہیں اور خطے پر اس پالیسی کے مضمرات کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اسرائیل پہنچے جہاں انہوں نے فلسطینی تنازع کے حوالے سے واشنگٹن کے واضح موقف کا اعادہ کیا اور صہیونی ریاست کے ساتھ آہنی عزم اور دو ریاستی حل کے متعلق بیان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں