ہرنائی میں نجی ملیشیا کے قیام کا منصوبہ اقوام کو دست و گریباں کرنے کی سازش ہے، آل پارٹیز

ہرنائی (انتخاب نیوز) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی ، انجمن تاجران ہرنائی ، آل ملازمین اتحاد ضلع ہرنائی کے ایکشن کمیٹی کے صدر صدام ترین و دیگر عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی غیر قانونی پرائیوٹ ملیشیاء بنانے کی بھرپور مزمت کرتے ہیںآئین پاکستان میں کسی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پرائیوٹ گارڈز کو بھرتی کرے،پرائیویٹ ملیشیاءکے قیام سے پورے ضلع ہرنائی کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے پرائیوٹ ملیشیاءکے قیام کی آڑ میں ضلع ہرنائی قبائل کو آپس میں دست و گریبان کرنے کا ایک بہت بڑا سازش کی جارہی ہیں ایکشن کمیٹی اس غیر قانونی عمل کی بھرپور مزمت کرتے ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ، چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ ضلع ہرنائی میں پرائیویٹ ملیشاءبنانے کو روکنے کےلئے ازخود نوٹس لےکر اس ناروا عمل کو رکا جائے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ضلع ہرنائی میں بیروزگاری کے خاتمے کےلئے سنجیدہ ہے اور فورس کی ضرورت ہے تو لیویز فورس ، پولیس کے محکموں میں اسامیوں کی منظوری دے کر قانونی طریقے سے ضلع ہرنائی کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لیویز اور پولیس میں بھرتی کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم ضلع ہرنائی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہے نہ ہی ہم روزگار کے خلاف ہے بلکہ قانونی اور آئینی طریقے سے ضلع کے نوجوانوں کو روزگار چاہتے ہے انہوں نے ضلع ہرنائی میں آباد تمام اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائیویٹ ملشیا میں اپنے نوجوانوں کو بھرتی کرنے سے گریز کرے کیونکہ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے انہوں نے کہاکہ اگر ضلع میں پرائیویٹ ملیشا کے قیام کا منصوبہ ختم نہ کیا گیا توضلع ہرنائی بھرپور احتجاج کریں گے اور پرائیویٹ ملیشا کے خلاف مظاہرہ ، دھرنے، شٹرڈاﺅن، پہہ جام ہڑتال اور احتجاجی تحریک چلائی جائے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں