امریکی سینٹرل کمانڈ کا آرمی چیف عاصم منیر کو فون، پشاور واقعے پر افسوس کا اظہار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فون کیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور پولیس لائنز میں خود کش حملے پراہل پاکستان اوراہل پشاور کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ سینٹ کام کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل کوریلا کے درمیان انسداد تخریب کاری اور سرحدی سلامتی پربھی بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں