میر مراد بلوچ بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل تعینات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جرمنی کے سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان میں نیا اعزازی قونصل تعینات۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانز نے میر مراد بلوچ کو بلوچستان میں نیا اعزازی قونصل تعینات کردیا۔ واضح رہے کہ میر مراد بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ہے جو سماجی بہبود کیلئے سرگرم اور متحرک رہے ہیں، وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور وائس پریذیڈنٹ کوئٹہ چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری ہیں۔ وہ نامور بیوروکریٹ اور دانشور، سابق چیف سیکرٹری مرحوم عبدالحکیم بلوچ کے فرزند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں