ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا تربت میں پاکستان بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تربت میں پاکستان بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت آمد پر کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ نیول چیف نے تربت میں جدید طبی آلات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کیا۔اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے قیام سے تربت کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ نیول چیف کو تربت میں تعینات پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ بھی دی گئی۔نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں کے عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہے۔


