جہانگیرترین سے20 ارکان اسمبلی نے ملاقات کی

لاہور :ذرائع کے مطابق جہانگیرترین سے20ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، 4 ایم این ایز اور 16 ایم پی پیز نے جہانگیرترین کو بتایا کہ شہزاد اکبر نے آپ کو پھنسانے کیلئے رپورٹ کو تبدیل کیا، ہم پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں، لیکن جہانگیرترین نے ان کو روک دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کے پاس چار دن پہلے4 ایم این ایز اور 16 ایم پی پیز گئے ، انہوں نے جہانگیرترین کو بتایا کہ شہزاد اکبر نے آپ کو پھنسانے کیلئے اس سازش کے تحت رپورٹ کو تبدیل کیا ہے۔
ان ارکان اسمبلی نے جہانگیرترین کو کہا کہ ہم پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔شہزاد اکبر جہانگیرترین کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، جہانگیرترین نے ان کو روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں