وزیر داخلہ بلوچستان نے بولان میں اراضی تنازع پر 6 افراد کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بولان میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاءنے ضلعی افسران کو واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوو¿ں سے تفتیش کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں