ڈالروں کیلئے پشتون سرزمین کے در و دیوار خون میں لت پت کردیے گئے، اے این پی
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ممتاز قوم پرست سیاستدان انقلابی شاعر ادیب دانشور لیکوال اے این پی کے سابق مرکزی صدر ارواشاد اجمل خان خٹک کی 13ویں برسی کے موقع پر انہیں ان کی قومی سیاسی وطنی علمی وادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خٹک کا ذکر کئے بغیر پشتون نیشنلزم مکمل نہیں جن حالات میں انہوں نے عدم تشدد پر مبنی مزاحمتی جدوجہد کی وہ آج کی نوجوانوں کیلئے قابل تقلید ہے نہ صرف فکر باچاخان میں رہنما کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے ادب کے میدان میں بھی پشتون نوجوانوں کو قومی سیاسی وطنی سوچ سے آراستہ کیا ان کے اشعار زد سامراجیت اورمزدوروں محنت کشوں کی آواز بنی رہی ان کی 13ویں برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جب پشتون افغان وطن اغیار کے شکنجوں میں بری طرح پھنس چکا دنیا جہاں سے ڈالرز کے حصول کیلئے پشتون سرزمین کی در و دیوار خون میں لت پت ہے جنگی معیشت حکمران اشرافیہ کی ترجیحات میں آج بھی سر فہرست ہے اس پر بحیثیت قوم غور وفکر اور متحد جدوجہد کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اجمل خان خٹک کی 13ویں برسی کے مناسبت سے7فروری بروز منگل تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یاد ریفرنسز منعقد ہوں گے ذمہ داران اور کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں باچاخان مرکز سے جاریکردہ اپنے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ اجمل خٹک ایک خوددار نڈر اور جراتمند سیاسی رہنما تھے انتہائی نامساعد حالات میں انہوں نے قومی سیاسی ادبی خدمات سر انجام دیں قید وبند جلاوطنی ٹاچر سیل ان کی جذبہ کو کم نہ کرسکی اجمل خٹک جہد مسلسل کا نام تھا وہ شروع دن سے فکر باچاخان سے آراستہ ہوئے اور مرتے دم تک استقامت سے اس پر کاربند رہے انہوں نے کہا کہ اجمل خٹک کی 13ویں برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جب پشتون خوا وطن بدترین انتہاپسندی دہشت گردی کی زد میں ہے امن رواداری خوشحالی کے امین سرزمین غیروں کی مفادات کے حصول کی نظر ہورہی ہے دنیا جہان سے پشتون وطن پر مسلط بربادی کے صلے ڈالرز اور جنگی معیشت آج بھی حکمران اشرافیہ کی ترجیحات ہے ایسے حالات میں اجمل خٹک کی 13ویں برسی ہم سے بحثیت قوم غور وفکر تقاضا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اجمل خٹک کی 13ویں برسی کے مناسبت سے 7 فروری بروز منگل تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یاد ریفرنسز منعقد کئے جائینگے ذمہ داران اور کارکن شرکت کو اولیت دیں۔


