ایران سے بجلی کوٹے میں کمی، پنجگور میں معمولات زندگی اور کاروبار شدید متاثر
پنجگور (انتخاب نیوز) ایران کی جانب سے مکران بجلی کے کوٹے کی کمی سے مکران بھر میں معمولات زندگی شدید متاثر معیشت کا پہیہ جام ہوگیا ہے مارکیٹوں د کا نوں اور بازاروں میں سنسانی کاعالم ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکران کو ایران کی جانب سے 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کوٹے میں کمی سے صارفین کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے محکمہ واپڈا کے مطابق گزشتہ ہفتے ایرانی حکام نے مکران کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے بجائے 40 میگاواٹ سپلائی شروع کردی ہے جسکی وجہ سے مکران بھر میں بجلی کا بحران پیش آرہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ 40 میگاواٹ بجلی سے مکران کے بیشتر علاقے مند تمپ کیچ اورماڑہ پسنی جیونی گوادر ہوشاب پنجگور ودیگر بیشتر چھوٹے چھوٹے علاقے بجلی سے متاثر ہوئی ہیں مکران کے کاروباری شخصیت تاجران کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مکران بھر کا معیشت جام ہوگئی ہے دکانوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے اور اسکے ساتھ گھریلو معمولات بھی شدید متاثر ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر وفاقی و صوبائی حکومت نے ایران حکام سے رابط نہیں کیا گیا معاملے پر دیاں نہیں دیا تو گھریلو صارفین کے ساتھ بجلی سے چلنے والے کاروبار میں برا اثر پڑے گا و بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔


