پشتونخواوطن میں آپریشن کے نام پرنسل کشی کی اجازت نہیں دیں گے ,پشتونخوا میپ

سوات ، ڑوب، کوئٹہ (پ ر ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے شریک چئیرمین مختار خان یوسفزئی اورپارٹی کے سینئر ڈپٹی چئیرمین رضا محمد رضا ، اور پارٹی کے صوبائی صدر و ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، مرکزی سینئر سیکریٹری قادر ا?غا، عیسی روشان، یوسف خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست دہشتگردی کے خاتمے اور روک تھام میں اپنی نااہلی اور ناکامی قبول کریں یا تو یہ اقرار کریں کہ ان کے صفوں میں دہشتگردی کو فروغ دینے والے عناصر موجود ہے اور پشتونخوا وطن اور ملک میں دہشت گردی ان عناصر کی ایما پر ہورہی ہے۔ اب ایک دفعہ پھر اپریشنز کے نام پر پشتونخوا وطن کے عوام کا قتل عام اور نسل کشی قابل برداشت نہیں۔ ریاست نے اپنی پشتون دشمن پالیسیوں سے دستبردار ہونا ہوگا۔ پشتون افغان غیور ملت ریاست کے استعماری پالیسیوں اور مصنوعی دہشت گردی کے منصوبہ بند سازشوں کو اب سمجھ چکے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات، ڑوب اور کوئٹہ میں پشاور پولیس لائن جامعہ مسجد میں ہونے والے دہشتگردی کے المناک دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ پشاور کے پولیس لائن دھماکے کے خلاف پشین، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسی خیل، دکی، زیارت، سبی، ہرنائی، قمردین کاریز بازار، کراچی، اسلام ا?باد، پشاور، خوازہ خیلہ، مٹہ، مینگورہ، سخاکوٹ، سواڑی بازار بونیر، بنوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی جلسے منعقد ہوئے جس سے پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماوں نے خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں