ہماری کوئی گاڑی ٹرانسفر یا ریٹائرڈ افسران کے زیر استعمال نہیں ،ایس اینڈ جی اے ڈی

کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں ) بلوچستان حکومت کی ڈھائی ہزار گاڑیاں اور درجنوں سرکاری مکانات وبے سے تبدیل ہونے والے اور ریٹائر آفیسران کے زیر استعمال ہونے کے معاملے پر محکمہ نظم ونسق نے اپنی کوئی بھی گاڑی ریٹائر افیسران کے زیر استعمال نہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں گذشتہ سال بائیس دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں رکن اسمبلی اور چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے ایوان میں انکشاف کیا تھا کہ بلوچستان حکومت کی ڈھائی ہزار گاڑیاں اور درجنوں سرکاری مکانات صوبے سے تبدیل ہونے والے اور ریٹائر افیسران کے زیر استعمال ہیں جس پر قائم مقام اسپیکر بابر موسی خیل نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی تھی لیکن ڈیڈھ ماہ گذرنے کے باوجو رپورٹ سامنے نہ آنے پر قام مقام اسپیکر نے چیف سیکرٹری کو جمعرات کو اسپیکر چیمبر میں طلب کیا لیکن چیف سیکرٹری بلوچستان صوبے سے باہر ہونے کی وجہ سے اسپیکر چیمبر میں پیش نہیں ہوئے دوسری جانب محکمہ نظم ونسق نے ایک رپورٹ قائم مقام اسپیکر کو بھجوادی ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے محکمہ نظم ونسق نے پچھلے دس برس میں تین سو کے لگ بھگ گاڑیاں خریدی ہیں جو وزرا ،موجود آفیسران کے زیر استعمال ہیں ،محکمہ نظم ونسق کی کوئی گاڑیاں ریٹائرڈ یا تبدل ہونے والے افیسران کے زیر استعمال نہیں ہے جبکہ محکمہ نظم ونسق نے صوبے کے دیگر محکموں سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہا چیف سیکرٹری بلوچستان نے جمعرات کو بلوچستان اراکین کو سرکاری گاڑیاں جو دیگر صوبوں میں سرکاری آفیسران کے زیر استعال ہے اِن گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینی تھی لیکن چیف سیکرٹری بلوچستان نے سپیکر سے معذرت کرلی ہے کیونکہ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی وزراءاعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو اعلیٰ سطحیٰ اجلاس کیلئے طلب کیا ہے اب چیف سیکرٹری بلوچستان بروز سموار دن12بجے بلوچستان اسمبلی اراکین کو بریفنگ دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ،،آن لائن،، سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اختر حسین لانگو کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دو ماہ قبل اسمبلی اجلاس کے دوران پوائنٹ آرڈر پر صوبائی حکومت کی توجہ صوبے سے چلے جانیوالے سرکاری آفیسران کے زیر استعمال بلوچستان کی سرکاری گاڑیوں کی تفصیل مانگی تھی چونکہ 2ماہ تک چیف سیکرٹری نے رپورٹ اسمبلی میں جمع نہیں کروائی گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں میرے نشاندہی پر قائمقام سپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے رولنگ دی کہ چیف سیکرٹری بلوچستان جمعرات کو دن 12بجے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دینگے اب یہ بریفنگ سموار دن 12بجے منعقد ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں