یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالرتک محدود کردی

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالر تک محدود کردی جس کے بعد( آج) اتوار سے نئی قیمتوں پر عملدرآمد شروع ہوگا۔ بحری جہازوں پر پہنچنے والی روسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کو نشانہ بنایا جائے گا، جبکہ سویڈن کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی ممالک نے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔ اس سے قبل جی سیون ممالک روسی تیل کی قیمت کو 60 ڈالر فی بیرل پر محدود کرچکے ہیں اور دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ برطانوی برینٹ 2 اعشاریہ 23 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 80 ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی ڈھائی ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 40 ڈالرہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں