سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے9 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور(انتخاب نیوز)کائونٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 9 مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسمیت 4 اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا ہے، گرفتاریاں لاہور، گوجرانوالا، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں کی گئیں۔گرفتارمشتبہ افراد میں عبدالرحمان، روید خان، غلام اللہ اور احمد حسن، جلیل احمد، امداد اللہ، باسط علی اور جنیدعلی شامل ہیں، جبکہ ان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مشتبہ افراد کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، دستی بم، اسلحہ برآمد کرلیا ساتھ ہی مشتبہ افراد حساس اضلاع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہمشتبہ افراد کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں جس کی تفتیش جاری ہے جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔رواں ہفتے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں