ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جوانسالہ صاحبزادے سمیت جاں بحق
ڈیرہ بگٹی :پٹوخ روڈ پر فائرنگ سے قبائلی رہنما وڈیرہ نہالان کرمانزئی راہیجہ بگٹی اپنے جوانسالہ صاحبزادے سمیت جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے پٹوخ روڈ پر پخت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے کے ممتاز قبائلی شخصیت اور نواب اکبر بگٹی کے دیرینہ ساتھی وڈیرہ نہالان کرمانزئی راہیجہ بگٹی اپنے جوانسالہ صاحبزادے لعل جان سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور قبائلی رہنما میر لیاقت راہیجہ بگٹی سمیت متعدد افراد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے قبائلی رہنما وڈیرہ نہالان بگٹی اور ان کے صاحبزادے لعل جان کی میتوں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں منتقل کیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
Load/Hide Comments


