نوکنڈی میں ریٹائرڈ ٹیچر کی گاڑیاں چوری ہونا انتظامی نااہلی ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی (آن لائن) نیشنل پارٹی نوکنڈی کے پریس ریلیز میں نوکنڈی کے ایک ریٹائرڈ ٹیچر رضاایجباڑی کی دوگاڑیوں کو ایک ساتھ چوروں اور ڈاکووں کی جانب سے لوٹ کرلے جانے کو چاغی انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کئی مہینوں سے نوکنڈی میں کاروباری اور مسافرگاڑیوں کولوٹ کر اکثر ساتھ لے جانے پر میڈیا پر بیانات دیتے رہے ہیں مگر چاغی انتظامیہ بے بس نظرآتی رہی اب ستم ظریفی یہ کہ ایک ٹیچر تیس سال تک پڑھاکر علاقہ اور قوم کی خدمت کرتا رہا ریٹائرمنٹ پر ملنے والی رقم سے گاڑی خرید کر کاروبار کرکے اپنے گھر کاچولہاجلانے میں مصروف رہا گذشتہ رات اس ٹیچر کے دونوں گاڑیوں کوڈاکووں نے لوٹ کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے جوکہ قابل مذمت ہے بیان میں کہاگیا کہ نوکنڈی انتظامیہ اس حوالے سے مکمل ناکام نظرآرہی ہے ضلعی انتظامیہ بھی نوکنڈی کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکووں کے خلاف کوئی موثرکاروائی نہیں کرپارہی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاتو یہ چوراور ڈاکو زیادہ بااثر اورطاقتور ہیں یا تو انتظامیہ اس حوالے سے سنجیدہ نہیں نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ نوکنڈی کے ٹیچر رضاایجباڑی صاحب کوانصاف دلاکر چوروں اور ڈاکووں کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں گرفتار کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی نوکنڈی کے عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں