گوادر سیشن کورٹ میں مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت کی درخواست کی سماعت
گوادر (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن دس مقدمات میں پیش، ضمانت کی درخواستوں کی سماعت۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے دائر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرکے اگلی سماعت چھے فروری کو مقرر کردی۔ دائر ضمانت کی درخواستوں کی پیروی حق دو پینل کے وکلا، ایڈووکیٹ معراج علی، ایڈووکیٹ صدیق زعمرانی، ایڈووکیٹ سعید فیض، ایڈووکیٹ راشد علی، ایڈووکیٹ میر عادل کلمتی اور دیگر وکلا نے کی۔
Load/Hide Comments


