کوئٹہ ،خودکش دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ،پانچ زخمی ، ٹی ٹی پی نےذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر پولیس لائن کے قریب خود کش حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے مقام سے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا ء بھی ملے ہیں،کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہا ہے دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔ابتدائی موصول اطلاعات کے مطابق دھماکا کوئٹہ کی مصرف شاہراہ گلستان روڈ پر واقع پولیس لائن کے موسی چیک پوسٹ گیٹ نمبر تین پر ہوا ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ تین زخمیوں کو بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جائے وقوعہ سے اہم شواہد، بال بیئرنگ اور خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا بھی برآمد کیے گئے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہراہ گلستان روڈ کا علاقہ کوئٹہ کے حساس ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے اطراف میں اہم عمارتیں قائم ہیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کا مقصد سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں