عمران خان جیل بھروتحریک کے نام پرکیسزسے بھاگناچاہتے ہیں، راجہ ر یاض
فیصل آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمدخان نے کہاہے کہ عمران خان کواپنی نااہلی اورکسی بھی وقت گرفتاری کاعلم ہے اس لئے وہ جیل بھروتحریک کے نام پرکیسزسے بھاگناچاہتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کوٹکٹ بھی نہیں دیں گے تاہم اگرممکنہ طورپرپنجاب میں پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرے گی تو شاہ محمودقریشی اورفوادچوہدری وزارت اعلی کے مضبوط امیدوارہوں گے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راجہ ریاض احمد خان کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے متعلق الفاظ کا غلط استعمال کیا تاہم حکومت کوان کے خلاف بڑاقدم نہیں اٹھاناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت الیکشن سے بھی اہم ہے اگرالیکشن6ماہ بعدمیں بھی ہوں توکوئی فرق نہیں پڑتا۔پٹرول کے بعدبجلی کی قیمت میں بھی اضافے کاامکان ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا۔اگراکتوبرتک عوام کوریلیف نہ دیاگیاتوپی ڈی ایم کی پوزیشن کمزورہوگی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں آسکتانہ اس کی آئین میں کوئی حیثیت ہے اسے کوئی ملک امداددینے کے لئے بھی تیارنہیں ہوگا صرف جمہوری حکومتوں کوامدادبھی مل سکتی ہے۔سعودی عرب،چین، متحدہ عرب امارات اوردیگرممالک سے امدادکاامکان ہے جبکہ روس سے پٹرولیم مصنوعات بھی کم قیمت پرملے گی تواس سے ملک مین معاشی استحکا م آسکتا ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کیسزمیں انصاف ملنے کے بعد ہی واپس آئیں گے۔


