لک بدوک سڑک توسیع منصوبہ سرد خانے کی نذر، N25 شاہراہ پر سفر درد سر بن گیا

حب (نمائندہ انتخاب) لک بدوک سڑک توسیع منصوبہ این ایچ اے کی غفلت اور نااہلی کی نذر ہوگیا، منصوبہ ادھورہ رہ جانے اور سڑک کی خستہ حالی کے سبب آئے روز گاڑیوں کے پارٹ پرزے خراب ہونے و ٹوٹنے اور حادثات کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ کوئٹہ کراچی شاہراہ N25 پر سفر کرنے والوں کے لئے درد سربن گیا، 24 گھنٹے قبل لک بدوک کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے کنٹینر بردار ٹرالر کو ہٹایا نہ جاسکا، ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا، گاڑیاں آنے سامنے آجانے پر کئی کئی گھنٹے تک روڈ بلاک ہونے سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کے روز گڈانی موڑ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ N25 پر لک بدوک کے مقام پر کنٹینر بردار ایک ٹرالر الٹ جانے کے سبب ٹریفک جام ہوگیا اور ہفتہ اور اتوار کی رات گئے تک شاہراہ پر سفر کرنے والی سینکڑوں گاڑیوں میں موجود ہزاروں مسافر پریشان ہوتے رہے جبکہ اتوار کی رات تک اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر کو ایک لفٹر کی مدد سے ہٹاکر ٹریفک کو رواں رکھنے کی کوشش کی ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک بتایا گیا کہ اب بھی لک بدوک کے مقام پر وقفے وقفے سے ٹریفک جام کا سلسلہ جاری ہے اور روڈ کو مکمل طور پر کلیئرنہ کیا جاسکا ہے واضح رہے کہ NHAنے لک بدوک کے مقام پر سڑک کی توسیع کے منصوبے کا آغاز کیا تھا لیکن ایک سال مکمل ہونے کو لیکن ابھی تک منصوبہ ادھورہ ہے جبکہ لک بدوک کے مقام پر سڑک بھی انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے سڑک میںبڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں اور سائیڈ بھی خراب ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات گاڑیوں کے پارٹ پرزے ٹوٹ جانے اور حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں جسکی وجہ سے آئے روز لک بدوک کے مقام پر ٹریفک جام رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں