حکومت غیر قانونی طریقے سے آنیوالے ایرانی تیل، ڈیزل پر پابندی لگائے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ : بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسو سی ایشن رجسٹرڈ کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی جزل سیکر ٹری حاجی عبد الباقی نائب صدر حاجی عبد الجمید بنگلزئی حاجی عبد الخالق بنگلزئی عبد الجبار اچکزء حاجی محمد گل کا کٹر جعفر خان کا کٹر حاجی عطا اللہ حاجی ظاہر شاہ سہیل خان حاجی روزی خان مندوخیل احمد شاہ مری ابراہیم پیر کانی حاجی باری داد مراد خان کا کڑ اور ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلو چستان میں باڈر سے آنے والے غیر قانونی طریقے سے آئے ہوئے ایرانی تیل، ڈیزل کو حکومت پوری طور پابندی لگائے ایرانی ڈیزل پیٹرول کے نام پر گاڑیوں میں مختلف قسم کے کیمیکل اورلیٹر کے ناپ تول کی کمی کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹر کا سخت نقصان ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ایرانی ڈیزل کا پیسہ ملکی خزانے کے بجائے باڈر سے متعلقہ اور تمام راستے میں چیک پوسٹ پر عوام کو لوٹا جا رہاہے ۔ ہمارا حکومت سے پور زور مطالبہ ہے کہ ایرانی ڈیزل ، پیٹرول پر لیگل طریقے سے ٹیکس لگائے یاتو مکمل بند کی جائے تاکہ لیگل طریقے سے آئے ہوئے پاکستانی تیل استعمال ہو سکے ۔ اس طرح سے پیٹرول، ڈیزل کی سیل میں اضا فہ ہو اور ای ایم ایف سے چٹکارہ ملے گا ۔ پاکستانی تیل بکنے سے ملک کی معیشت بہتر کی جاے۔ ور نہ ٹرانسپورٹر احتجاج بہ پر مجبور ہونگے ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری باڈر سے منسلک اداروں پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں