بلوچستان پولیس کے خیر سگالی سفیر، اعزازی ڈی ایس پی نے بندوں کو ٹارگٹ کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان پولیس کے سفیر برائے خیر سگالی اعزازی ڈی ایس پی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے انہوں نے 2، 4 بندوں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ گزشتہ روز نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بلوچستان پولیس آفس کوئٹہ میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اعزازی ڈی ایس پی بلوچستان پولیس بننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کی جانب سے نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کا کیا ٹارگٹ ہے کہ کس کو اٹھانا ہے جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی تو کسی کو نہیں اٹھانا لیکن یہ ہے کہ 2، 4 بندے ٹارگٹ کیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں