ڈیجیٹل خانہ شماری کیلئے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے، مردم شماری کمیٹی
پنجگور (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو سے مردم و خانہ شماری کا ایک وفد مردم شماری کمیٹی کے چیئرمین میر نذیر احمد کی سربراہی میں وائس چیئرمین حاجی صالح بلوچ سیکرٹری مصطفی کمال و بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ مرکزی رہنما حاجی محمد اکبر بلوچ سوشل ورکر عادل ارباب بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر نظام بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے شیخ عبدالحمید بلوچ مسلم لیگ ن کے یاسر بلوچ مسلم لیگ ن یوتھ کے قاضی رضا سول سوسائٹی کے چاکر بلوچ ودیگر انکے ہمراہ تھے اس دوران فوکل پرسن مردم شماری کے اللہ داد ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر جعفر صمد و عطا الراحمن بھی موجود تھے مردم و خانہ شماری کمیٹی کے چیئرمن میر نذیر احمد ودیگر نے ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو کو بتایا کہ پنجگور میں ڈیجیٹل مردم شماری موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش و مردم شماری دو مخالف چیز ہیں مردم شماری و بغیر انٹرنیٹ ڈیٹا کے ممکن نہیں ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ادارے پنجگور میں مردم شماری کیلئے دو رائے پر وہ از خود نہیں چاہتے ہیں کہ پنجگور میں مردم شماری ہو اس وقت پنجگور ایریا کے حوالے سے سب سے بڑا ڈسٹرکٹ ہے انہیں کور کرنا بغیر انٹرنیٹ کے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے مردم شماری کے حوالے سے جو ٹیب دیا گیا ہے اسکے لئے تجربہ کار کی اشد ضرورت ہے جو ٹریننگ میں چنا گیا ہے ان میں بہت سے کمزوریاں ہیں لہذا پنجگور میں بہت سے آئی ٹی تجربہ کار مختلف اداروں و سوشل موجود ہیں انہیں بھی شامل کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ دیہی علاقے میں کسی قسم کا کوئی مشکلات نہیں ہے وہاں ذہین سازی کا فقدان ہے ہم انہیں اس حوالے سے قائل کرنے کیلئے بطور کمیٹی جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں تمام مسائل کی موجودگی میں مردم و خانہ شماری کے درپیش مسائل ہیں آگر ہم نے اس بار سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو آنے والے وقتوں میں ہمیں ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ سب سے اہم ایشو مردم شماری کے حوالے سے کمیٹیاں ہیں وہ پنجگور کے ایریا کیلئے بہت کم ہیں لہذا ان کمیٹیوں کو بڑھائے جائیں اور انہوں نے کہا ہے کہ لسٹنگ کو تین دن دیئے ہیں انہیں دس دن اور شمار کندہ کا تعداد بھی بڑھائے جائے ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے مردم و خانہ شماری کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کے مردم و خانہ شماری کے حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مردم شماری کو حتمی شکل دیں گے اس حوالے سے انہوں نے کل پھر ایک میٹنگ مردم و خانہ شماری کمیٹی نادرا ادارہ شماریات ودیگر کے ساتھ منعقد کرے گی


