پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کا خاتمہ خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کا عکاس ہے، عمران خان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے میں پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں جو عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کےلئے ایک بڑی نعمت تھی۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے ایک انگریزی اخبار کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مزید یہ کہ اس منصوبے کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔ اس پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے لینسٹ نے سراہا۔ اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ کے ہمراہ انگریزی اخبار کی خبر کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔
Load/Hide Comments


