پشاور پولیس لائن مسجد دھماکہ پولیس پر نہیں بلکہ پشتونوں پر حملہ ہے، منظور پشتین

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے پشاور میں پولیس لائن مسجد دھماکے کیخلاف مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ مزید جنازے اٹھنا برداشت نہیں کریں گے۔ پولیس لائن دھماکے میں ہمارے پولیس جوانوں کو جاں بحق کیا گیا۔ یہ پولیس پر نہیں بلکہ پشتونوں پر حملہ ہے۔ بے امنی کیخلاف تمام تر سیاسی اور ذاتی اختلافات کو بھلا کر ہمیں اکٹھا ہونا ہے کیونکہ ہم مزید بچوں کو یتیم نہیں دیکھنا چاہتے اور نہ مزید خواتین کو بیوہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں