ہماری بقا کا واحد راستہ باچا خان کا عدم تشدد کا فلسفہ ہے، محسن داوڑ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں پولیس لائن مسجد دھماکے اور صوبے میں شدت پسندی کی لہر دوبارہ اٹھنے کے خلاف ’پشاور اولسی پاسون‘ (پشاور قومی تحریک) کی جانب سے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ نے کہا کہ ہماری بقا کا واحد راستہ باچا خان کا عدم تشدد کا فلسفہ ہے۔ محسن داوڑ نے مزید کہا کہ ’اب اس خطے کے جوان بیدار ہو چکے ہیں، اور اس مٹی کے ہر ایک بچے کی یہ سوچ ہونی چاہیے کہ ہم نے عدم تشدد کے فلسفے پر عمل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں