کوئٹہ، گھر میں گیس لیک ہونے سے میاں، بیوی ، بچوں سمیت 4 افراد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک کے قریب گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی بچوں سمیت 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے مکان کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گوالمنڈی چوک کے قریب ایک گھر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے اہلخانہ نے کھانا بنانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی تو دھماکہ ہوگیا جس سے جھلس کر میاں بیوی اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ مکان کو نقصان پہنچا زخمیوں کو بی ایم سی برن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


