وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم ای شکایت سیل سے عوامی شکایات کا ازالہ ہوگا، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوامی مسائل کے موثر حل کیلئے کوشاں ہے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ای شکایت سیل کا قیام اس حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔ عوامی شکایات کا ازالہ کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کرتے رہیں گے۔ عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ترجمان بلوچستان حکومت محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی زمیداریاں احسن انداز میں سر انجام دینی ہیں تاکہ حکومت پر عوام کا اعتماد بحال رہے. حکومت تعلیم, صحت, امن و امان اور انفراسٹرکچر کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، پر امن ماحول میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد خوش آئند ہے عوام کا اپنے ہیروز کیلئے پیار و محبت کا اظہار ان کے مثبت جذبات کا برملا اظہار تھا، موجودہ صوبائی حکومت مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹ کروانے میں کوشاں رہے گی، ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی خوبصورتی, قدرتی وسائل اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہ،ے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی منازل طے کی جائیں جس کیلئے موجودہ صوبائی حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں