میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو ایندھن کی مد میں رقم نہ مل سکی، صفائی کاکام معطل

کوئٹہ : میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایندھن کی مد میں 30کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات کی ادائےگی نہ ہونے سے کوئٹہ شہر میں صفائی کاکام معطل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فنڈز نہیں مل رہے ہیں ،جس کی وجہ سے کارپوریشن کو تیل فراہم کرنے والے پیڑول پمپ مالک نے 30 کروڑ سے زائد کی رقم کی عدم ادا ئیگی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے تیل کی عدم فراہمی کے باعث کوئٹہ شہر میں کچرہ اٹھانے کی سروس معطل کردی گئی ہے ،کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ نے فنڈز کے حصول کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ لکھا دیا ہے ۔ دوسری جانب بلوچستان لوکل گورنمنٹ کونسل گرانٹس کی منظوری کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک فنڈز کا اجراءنہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی ادارے کام کرنے سے قاصر ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں