کوہلو، 23 یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے انتخابات جمعرات کو ہوں گے

کوہلو (انتخاب نیوز) بلدیاتی انتخابات کے تیسرا مرحلے میں ووٹنگ آج ہوگی تیسرے مرحلے میں یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے انتخابات آج ہورہے ہیں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابات بھی جمعرات کو ہورہے ہیں 23 یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابات جمعرات کو ہورہا ہے، پہلے اور دوسرے مرحلے میں منتخب کونسلر کی حلف برداری بھی ہوگی، بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے 3 پولنگ اسٹیشن قائم کرلئے گئے ہیں، مونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرنے کے لئے ڈگری کالج کوہلو میں پولنگ اسٹیشن قائم کرلیا ہے جبکہ یوسی1 سے 11 تک گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول اور یوسی 12 سے 23 تک تحصیل کاہان کے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کرلیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ کونسل کے 241 کونسلر اور مونسپل کمیٹی کے 12 کونسلر اپنے حق راہی دہی استعمال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں