پنجگور ،بلدیاتی انتخابات ،غیر حتمی نتائج کے مطابق بی این پی عوامی نے میدان مارلیا
پنجگور۔۔نمائندہ خصوصی پنجگور بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل۔اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان اور میونسپل کمیٹی وشبود میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے میدان مار لیا۔۔ جبکہ میونسپل کمیٹی تسپ میں آزاد امیدوار میر عبدالرحمن بلا مقابلہ چیئرمین اور شیر علی وائس چیئرمین منتخب۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل تمام نومنتخب ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔۔جس کے بعد پولنگ کا باقاعدہ عمل شروع ہوگیا۔جوکی شام تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ پولنگ کا عمل خوشگوار ماحول میں مکمل ہوگیا۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے پولنگ اسٹیشنوں کادورہ کیا اور ووٹنگ کے عمل اور پولنگ اسٹیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن چتکان خدابادان سوردو میں بی این پی عوامی کے شکیل احمد نے 28 ووٹ لیکر میئر جبکہ بی این پی عوامی کے حاجی عبدالباقی بلوچ نے 26 ووٹنگ لیکر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ جبکہ اس کے مدمقابل نیشنل پارٹی کے شبیر احمد نے 11 ووٹنگ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔۔ میونسپل کمیٹی وشبود میں بی این پی عوامی کے نوراحمد ایڈوکیٹ چیئرمین جبکہ ذاکر علی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی تسپ میں آزاد امیدوار میر عبدالرحمن بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ نیشنل پارٹی کے شیر علی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔پنجگور کے کل 20 یونین کونسلوں میں سخت مقابلے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے 8آٹھ۔۔اور نیشنل پارٹی کے بھی 8 آٹھ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ جبکہ دو یونین کونسلوں میں جمیعت علماء اسلام اور دو یونین کونسلوں میں بی این پی اپنا یو سی چیئرمین منتخب کرانے میں کامیاب ہو گئے۔۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ پرامن ماحول ہوئے اور خوش اسلوبی کے ساتھ یہ عمل مکمل ہوگیا۔ جس کا سحرا الیکشن کمشنر اور متعلقہ انتخابی عملے کے سر جاتاہے۔ جنہوں نے بہترین انتظامات کئے اور صاف وشفاف طریقے سے انتخابی عمل پائے تکمیل تک پہنچایا۔انہوں نے کہا پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس اور لیویز کے جوانوں کو مشکور ہوں۔۔


