قلات بلدیاتی انتخابات ، منتخب کونسلران کی حلف برداری اور چیئرمینوں و وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل

قلات( این این آئی) قلات میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منتخب کونسلران کی حلف برداری اور چیئرمینوں و وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قلات میں یونین کونسل کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کا انتخاب کیا گیا نتائج کے مطابق یوسی نمبر 1نیمرغ پی پی کے عبدالخالد بلامقابلہ چیئرمین اور پی پی کے محمد عمر بلامقابلہ وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 2 یوسفزئی الخالد پینل کے محمد جان چیئرمین اور الخالدپینل کے علی نواز وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 4 ملکی پی پی کے آغاعرفان کریم احمد زئی بلامقابلہ چیئرمین اور پی پی کے محمد ابراہیم وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 5 اسکلکو پی پی کے غلام مصطفی چیئرمین اور پی پی کے وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 7 پندران پی پی کے محمد یوسف چیئرمین اور پی پی کے میر عبدالخالق وائس چیئرمین ، یوسی نمبر 8 محمدتاوہ بی این پی کے حفیظ اللہ بلامقابلہ چیئرمین کے بہاول خان وائس چیئرمین،یوسی نمبر 9 بینچہ عبدالوحید چیئرمین ،پی پی پی کے الطاف حسین وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 10 نیشنل پارٹی کے کامران عزیز چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد ابراہیم وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 11 سور الخالدپینل کے شیرمحمد بلامقابلہ چیئرمین اور خیرمحمد بلامقابلہ وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 12جمعیت علماءاسلام کے خلیل الرحمن بلامقابلہ چیئرمین اور مولوی قریشی بلامقابلہ وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 13 زہرازئی الخالدپینل حاجی عبدالحمید زہرازئی لانگو بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے فیض الرحمن سمالانی بلامقابلہ وائس چیئرمین ،یوسی نمبر 14 کوہک نیشنل پارٹی کے میربھاول خان محمدشہی چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے خالد محمود محمدشہی وائس چیئرمین ،یونین کونسل نمبر 16 گزگ جمعیت علماءاسلام کے حافظ محمد قاسم لہڑی بلامقابلہ چیئرمین اور الخالدپینل کے داد محمد لہڑی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔جبکہ یونین کونسل 3 چھپر ، یونین کونسل نمبر 6 نیچارہ ، یونین کونسل نمبر 15 جوہان ، میونسپل کمیٹی نمبر 1 قلات اور میونسپل کمیٹی نمبر 2 خالق آباد منگچر میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد حلف برداری اور چیرمینوں و وائس چیئرمینوں کے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں