سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی اہلیہ کا شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس کو خط
لاہو ر: سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو سووموٹو ایکشن لینے کے لئے خط لکھ دیا۔محمد خان بھٹی کی اہلیہ کو ثر پروین نے چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ اللہ تعالی کے بعد سپریم کورٹ سے ہی انصاف کی توقع ہے، چیف جسٹس اس مسئلے پر سوموٹو نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیں ۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر سے 6فروری کو آخری بار رابطہ ہوا تھا، محمد خان بھٹی نے بتایا کہ کچھ مشکوک افراد ان کا پیچھا کر رہے ہیں، انہیں بغیر یونیفارم کے کچھ نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا ہے، سرکاری ایجنسیاں ان کی گرفتاری قبول کرنے پر تیار نہیں، محمد خان بھٹی کی زندگی مستقل خطرے میں ہے۔
Load/Hide Comments


