پنجگور، پاک ایران چیدگی زیرو پوانٹ پر سہولیات سے آراستہ مارکیٹ کا کام مکمل

پنجگور (انتخاب نیوز) چیدگی زیرو پوائنٹ پر محکمہ انڈسٹری کی جانب سے منظور شدہ مارکیٹ کا کام مکمل ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنجگور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسداللہ بلوچ نے ایف ڈبلیو کے زیر نگرانی تیار کردہ مارکیٹ کا معائنہ کیا اور اس میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا مارکیٹ کے کام کے حوالے سے ایف ڈبلیو کے زمہ دار کیپٹن عبدالرحمن نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی اس موقع پر کرنل ایف سی چیدگی احمد اور مختلف محکموں کے انجینئر اور آفسران محکمہ انڈسٹری کے ڈویلپمنٹ آفیسر ولیداحمد ، پی ایچ ای ایس ڈی او انجینئر ثناءاللہ بی اینڈآر کے انجینئر زوہیب شوکت، لطیف خیر محمد لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حمید احمد رسالدار میجر لیویز صابر علی گچکی نومنتخب چیئرمین یو سی نکر حاجی محمد طاہر کاروباری شخصیت نثاراحمد لیویز محرر عبدالغفار بلوچ چیدگی لیویز انچارج عبدالحمید بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ بلوچ نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ زیرو پوائنٹ پر مارکیٹ کے قیام کے بعد دونوں برادر ملکوں کے درمیان جو دو طرفہ تجارت ہورہی ہے اس سے کاروباری افراد کو فائدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کاروباری افراد کو مال اسٹاک کرنے کے لئے جگہ کا مسئلہ تھا اور وہ اپنا مال رکھنے کے لئے کافی مشکلات کا شکار تھے مارکیٹ کے قیام کے بعد نہ صرف انکی مشکلات دور ہونگے بلکہ اس سے انکا روزگار مذید محفوظ اور منافع بخش رہے گا انہوں نے کہا کہ چیدگی بارڈر کی ایک خاص اہمیت ہے یہاں سے ماہانہ کروڑوں روپے دوطرفہ تجارت سے ملک کے لئے ریونیو جنریٹ ہوتا ہے صوبائی حکومت نے محکمہ انڈسٹری کے توسط سے تمام سہولتوں سے آراستہ مارکیٹ بناکر کاروباری افراد کا ایک دیرنیہ مطالبہ حل کردیا ہے اب محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زمہ داری ہے کہ وہ اس مارکیٹ کوکس طرح رن کرے گا جو آگے چل کر انکے لئے ریونیو جنریٹ کرے اس موقع پر موجود کاروباری افراد نے مارکیٹ کے قیام کو ایک مثبت پیش رفت قراردیا اور کہا کہ حکومتی اقدامات سے کاروباری افراد کو بارڈر پر کافی ریلیف ملے گا کاروباری حلقوں نے چیدگی میں پانی کی کمی کے مسلے بھی کو ایک گمبیر مسئلہ قرار دے کر التجا کی کہ حکومت مارکیٹ کے لئے پانی کا انتظام کرنے کے لئے بھی مناسب قدم اٹھائے کیونکہ زیرو پوائنٹ پر پانی کازیر زمین لیول 800 فٹ ہے مارکیٹ کو چلانے کے لئے واٹر ٹینکر کے زریعے پانی کا بندوبست کرنا مشکل کام ہے صوبائی حکومت مارکیٹ کے لئے پانی کا مسلہ حل کرنے کے لئے خصوصی گرانٹ دے تاکہ کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تیار شدہ مارکیٹ میں فوری طور پر کاروباری سرگرمیاں شروع ہوسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں