بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی نے دھوکا دیا، نال میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، میر خالد بزنجو

نال سینیٹر ( ر ) اور نال کے قبائلی اور سیاسی رہنما ء میر خالد بزنجو نے اپنے ہزاروں حامیوں کیساتھ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل پارٹی سے استعفے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالہ بلدیاتی الیکشن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو سے ایک معاہدہ ہوا تھا وہ معاہدہ کلام پاک کے ذریعے ہوا تھا کہ ہم سب پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے، ہم لوگوں نے علاقے کے مفاد میں اپنے دوستوں سے مشورے کیے بغیر ان کی حمایت کی، بلدیاتی الیکشن جب شروع ہوئے تو ان لوگوں نے ہمارے ساتھ بے ایمانی شروع کی، ٹکٹوں کے معاملے پر مختلف پروپیگنڈے کیے۔ ہم لوگ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، ہم لوگ ان سے مقابلہ کریں گے، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے لوگوں نے ان کا مقابلہ کیا، نال کے باشعور عوام ان مفاد پرستوں کے خاطر اپ لوگوں کے ساتھ نہیں آئیں گے۔ میرے علاوہ گریشہ مروکی حری شڑی سمیت دیگر عوام کے ساتھ ان لوگوں نے دھوکا اور بے ایمانی کی۔ نیشنل پارٹی کو نال میں ایک ٹولے نے یرغمال بنا رکھا ہے، جمہوریت کے نام سے پارٹی بنی لیکن جمہوریت کی پاسداری نہیں، جب قران پاک پر حلف لے کر اس سے مکر گئے تو عوام ان کے باتوں پر کیسے عمل کریں گے، میر جمہوریت حاصل بزنجو کے ساتھ ساتھ نال میں نیشنل پارٹی دفن ہوگئی، جمہوریت کا نام نشان نیشنل پارٹی میں نہیں، ڈکٹیٹر شپ چل رہی ہے۔ نال، گریشہ سمیت دیگر علاقوں میں اپنے حامیوں کے ساتھ مشورہ کرکے جلد ہم لوگ اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں