ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو ہلاک کرنےکا مقدمہ درج

ننکانہ صاحب (آئی این پی) ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کرنےکے واقعےکا مقدمہ درج کرلیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق ملزم وارث علی کے خلاف بھی 295بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو ہلاک کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،خیال رہے کہ ہفتہ کے روز ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول کر توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا،واقعے پر وزیراعظم شہبازشریف، نگران وزیراعلی پنجاب اور آئی جی نے واقعے کا سخت نوٹس لیا تھا، واقعے پر ڈی ایس پی ننکانہ اور ایس ایچ او تھانہ واربرٹن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں