پاکستان میں عمران خان کو امریکا، بھارت اور یہود و نصاریٰ کی حمایت حاصل تھی، غفور حیدری
میانوالی (آن لائن) مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بروقت الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں مگر یہ الیکشن کمیشن و عدالت کی ایماءاور حالات کی بہتری سے مشروط ہیں ،مہنگائی صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکی ہے امریکہ بھی ڈیفالٹ کر رہا ہے عمران خان کو امریکہ انڈیا اور یہود و نصاری’ کی حمائت حاصل تھی ان لوگوں نے اسے پاکستان میں لانچ کیا مگر پی ڈی ایم نے مل کر اس کے آگے بند باندھا اور اسے حکومت سے نکال باہر کیا اب ہم ملک اور معیشت کو درست سمت لے جا رہے ہیں جے یو آئی نے عالمی استعمار سے ہر دور میں ٹکر لی ہے اور ملک میں نفاذ اسلام اس کا مشن رہا ہے پی ڈی ایم اتحاد آئندہ بھی برقرار رہے گا اور ہم مل کر الیکشن لڑیں گے۔ وہ یہاں خانقاہ سراجیہ کندیاں میں جمعیت علماءاسلام ضلع میانوالی کے زیر اہتمام ضلعی ورکرز کنونشن میں حاضرین سے خطاب اور بعد ازاں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کانفرنس کا انعقاد جے یو آءکے ضلعی امیر و صوباءنائب امیر صاحبزادہ سعید احمد نے کیا اور منتظم ضلعی سیکرٹری اطلاعات قاری ضیاءاللہ عثمانی و مولانا عثمان حیدری استاد جامعہ عربیہ خانقاہ سراجیہ تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک ہے انتخابی اتحاد نہیں آگے چل کر یہ تحریک اگر انتخابی اتحاد میں تبدیل ہو جائے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا مگر یہ ایک منظم تحریک برقرار رہے گی اس نے عمران خان کو دھول چٹاءاس کے غلط کاموں کو روکا اور اسے شکست سے دوچار کر کے حکومت بناءمشکل حالات ملے مگر ہم نے سخت فیصلے کیئے معیشت بہتر کی اب ہم اداروں کی بحالی کا کام کر رہے ہیں انہیں مشکل فیصلوں سے ملک کو درست سمت بھی لے جا رہے ہیں الیکشن بروقت ہونے چاہیئیں ہم سب کی الیکشن کمیشن اور عدالت پہ نظریں ہیں حالات بہتر ہوں گے تو الیکشن بھی ہو جائیں گے مہنگاءصرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا بھر کو اس نے لپیٹ میں لے رکھا ہے ہمارے اکابرین نے جنگ ازادی میں کفار کا مقابلہ کیا آج مولانا فضل الرحمان سامراج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی نہیں بھاتے کیونکہ انکی اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ٹکر ہے نیب آج تک ان پہ کوی کیس نہیں ڈال سکا کیونکہ ان کا دامن صاف ہے جنگ افغانستان کو ہم نے جہاد قرار دیا مگر کفار نے اسے تخریب کاری قرار دیا۔


