زمان بلوچ کو لاپتہ کرنے کیخلاف اہلخانہ کا ہوشاپ شاہراہ پر دھرنا
تربت (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہوشاپ میں طالبعلم زمان بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے سی پیک روڈ پر دھرنا۔ زمان بلوچ کے اہلخانہ نے چند روز قبل تربت سے زمان بلوچ کو لاپتہ کرنے کیخلاف احتجاجا کیا اور سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بند کردیا۔ اس موقع پر زمان بلوچ کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ زمان بلوچ کو جلد بازیاب کرایا جائے، زمان بلوچ کی بازیابی تک سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر بند رکھا جائیگا۔
لاپتہ زمان بلوچ کی بازیابی کے لیے اہل علاقہ اور اہل خانہ نے ہوشاپ کراس پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا،زمان بلوچ کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ تربت سے 10 فروری کو. مبینہ طور پر لاپتہ نوجوان زمان بلوچ کے اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر پیر کی شام کو ہوشاپ کراس پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا، بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور مرد شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ شاہراہ پر دھرنا کے سبب ٹریفک کی آمدورفت متاثر اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ احتجاج پر بیٹھے افراد کا. کہنا ہے کہ زمان بلوچ کی بازیابی تک ان کا دھرنا غیر معینہ مدت کے لیے جاری رہے گا۔ زمان بلوچ کے اہل خانہ نے کل تربت میں تربت پریس کلب اور کراچی میں کراچی پریس کلب میں زمان بلوچ کی گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی اور پیر کو سی پیک شاہراہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ پیر کی صبح تربت یونیورس…


