لاہور سے کوئٹہ کے راستے 25سائیکل سوار حجاز مقدس پہنچ گئے
کوئٹہ :لاہور سے کوئٹہ کے راستے 25 موٹر سائیکل سواروں کا سفر نور حجاج مقدس پہنچا جہاں پران کااستقبال سعودی عربیہ کے شعبہ کھیل میں کوئٹہ کی معروف شخصیت حاجی محمد رمضان شاہوانی نے کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ مہمانوں نے 60 یوم کے سفر میں 6ممالک کا دورہ کیا۔ پاکستان سے اس سفر مبارک پر آنے والوں کا کہنا تھا کہ چھ اسلامی ممالک کے درمیان پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے تاکہ چھ برادر اسلامی ممالک کے درمیان سیاحت اور موٹر سائیکل سواری کو فروغ ملے لاہور سے مکہ معظمہ تک طے ہونے والے سفر کو سفر نور کا نام دیا گیا ہے 14ہزار کلومیٹر کے سفر میں دنیا میں امن کا پیغام پھیلائیں گے پاکستان۔ایران ترکی،عرب امارات اور عراق کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے لانا ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف جاری دہشت گردی کے جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوسکے اس سفر میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے راستے میں سخت موسمی حالات کو برداشت کیا کیونکہ سفر نام ہی مشکلات برداشت کرنے کا ہے پاکستان کے علاقے ڈیرہ غازی میں دھند نے سفر کو مزیدمحال بنایا تھا گروپ کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسلم ممالک کو یکجا کرنے میں پہل کی ہے سردی سے لطف اندوز ہونے والے موٹر سائیکل سوار دنیا کی سیر کا مقصد یہ بھی ہے جو غلط تاثر پاکستان کے خلاف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اسے زائل کرنا ہے لوگوں کو یہ دعوت دینا ہے کہ پاکستان جیسے مہمان نواز لوگ دنیا کے کسی خطے میں نہیںیہاں مختلف ثقافت کے لوگ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر محبت کا اظہار کرتے ہیں بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں ریکارڈ سردی تھی لیکن خوبصورت نظاروں نے بہت ہمت دی ان سب چیزوں کیلئے ٹیم پہلے سے تیار تھی واپسی پر ہزاروں خوبصورت یادیں ہمراہ ہونگی تمام سفری دستاویزات کو مکمل کیا روزانہ 4سو کلومیٹر سفر کا شیڈول بنایا گیا سعودی عربیہ سمیت تمام ممالک نے انکے ساتھ تعاون کیا۔جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔


