پنجگور میںمحکمہ جنگلات کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز

پنجگور : ملک بھر کی طرح پنجگور میں بھی محکمہ جنگلات کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا شجر کاری مہم ڈویژنل فارسٹ آفیسر عبدالعزیز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیس میں ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی نے اپنے دست مبارک سے آفیس میں ایک درخت لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ ابتدا کردیا اس دوران محکمہ جنگلات کے اسسٹنٹ عادل ارباب خدائے نظر دہوار محمد عیسی امان جان محمد انور پزیر احمد غلام سرور و پولیس کے شبیر احمد ودیگر کی ہمراہی میں آفیس کے مختلف مقامات پر درخت لگائے اس دوران ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہِ جاریہ ہے ہر مسلم کو فردا فردا درخت لگا کر اس صدقہِ جاریہ کو جاری رکھنا چاہیے درخت نہ صرف آپکے ارد گرد کی خوبصورتی کی سبب بن سکتی ہے بلکہ آپکے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا موثر طریقہ ہے فضائی آلودگی سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ واضح ہے لیکن آپ جب اپنے ارد گرد میں درخت لگائیں گے تو آلودگی میں کمی آجائے گی انہوں نے کہا ہے کسی بھی مہم عوام کے تعاون سے ممکن نہیں ہے درخت لگانا ادارے کی زمہ داری ہے ان کی دیکھ بھال شہریوں کی زمہ داری بنتی ہے اور وہ اپنی زمہ داریوں کو سمجھیں جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ کنکٹ رہیں گے تب اپنے معاشرے کو ایک پرامن صحت افزا بناسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں