پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ، نئی قیمت 272 ہوگی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کردی گئی، نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں