ملک کو چلانے کیلئے آئین پہ عمل در آمد ضروری ہے،مولانا حیدری

اوستہ محمد:جمعیت علما اسلام کے جنرل سکرٹری سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کیلئے آئین پہ عمل در آمد ضروری ہے، ملک مسائلستان بن چکا ہے،مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کا جینا حرام کیا ہے،کچھ قوتیں آئین کو پامال کرنے کیلئے اپنے ایجنڈے پہ کار فرما ہے،قادیانیت کو کافر قرار دے کر ہمیشہ کیلئے ختم نبوت کا دعوی کرنے والوں کا منہ بند کردیا،خارجہ پالیسی ناقص ہونے کی وجہ سے سی پیک سمیت دیگر عالمی دنیا میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین پاکستان اور خاص کر اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے صوبہ اور ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی عام ہوچکی ہے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور معیشت کی نبض ڈوبنے چلا یے مگر پھر بھی حکمران سب اچھا ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پورا ملک ان حکمرانوں سے پریشان ہے انہوں نے کہا کچھ قوتیں ملک کے آئین کو پامال کرنے کی کوششیں کررہی ہے یہ ملک آئین ہی کی وجہ سے چل سکتا ہے ورنہ کسی بھی بحران کا ہم مقابلہ نہیں کرسکیں گے سیاسی جماعتیں دور اندیشی کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ آئین نے قادیانیوں کے کفر پہ مہر ثبت کردی اب کوئی اٹھ کر نبوت کا دعوی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ مسائل کافی بڑھ گئے ملک کی معیشت روز بروز تنزلی کی طرف بڑھتا جارہا ہے ضروری ہے کہ ملک میں نئے شفاف انتخابات کرائے مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناقص ہونے کی وجہ سے سی پیک پہ کام رک گیا ہے اور ہم بجائے اپنے وسائل پہ انحصار کریں ہماری ساری توجہ امریکہ کی طرف ہے انہوں نے کہا ہمارے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات خراب ہے جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں